کیا آپ جانتے ہیں مچھلی اور مرغی کا گوشت کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

مچھلی اور مرغی کا گوشت

کائنات نیوز! گوشت ہماری غذاؤں کا ایک عام حصہ ہے اور ایک کثیر تعداد جن میں 59 فیصد سے زائد نوجوان نسل گوشت کو روزمرہ کھانا پسند کرتی ہے۔ مگر کونسا گوشت ہمارے لئے فائدہ مند ہے اور کس گوشت کو کھانے سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے اسی حوالے سے امریکی تحقیقی انٹرنل میڈیسن ماہرین کی بتاتے ہیں کہ” مرغی اور مچھلی کھانے سے دل اور فالج کے خطرات 30 فیصد کم ہو جاتے ہیں

کیونکہ ان کے گوشت میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتے، پروٹین کی متوازن مقدار جسم میں داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ تمام مہلک بیماریوں کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیر ولینا کے ڈائریکٹر بیری ہاپکنز کا کہنا ہے کہ: گوشت کھانے میں کمی کرنا ضروری ہے لیکن اگر مچھلی اور مرغی کا استعمال غذا میں رکھا جائے تو یہ جسم کو متحرک رکھنے اور دماغی طاقت کو بھی بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں