پٹرولیم مصنوعات میں کمی پٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر مقر ر کر دی گئی

کائنات نیوز! وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 100روپے 69پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد

نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ا?ئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں