سعودی عرب کے ریگستان میں اللہ کی رحمت ، حائل کے ریگستان میں برف باری دیکھ کر لوگ حیران ،ویڈیو وائرل

کانئات نیوز !  سعودی عرب میں اللہ کی رحمت ایسے رُوپ میں ظاہر ہوئی ہے کہ جس نے سب کو حیران کر ڈالا ہے۔ ایسا نظارہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عر ب کے مشہور ریگستان میں اتنی برفباری ہو گئی کہ زمین سفید چاندی میں بدل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر حائل میں پہلے گھنے کالے بدل چھا گئے،

جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ انتہائی تیز بارش ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے برف باری سے سارا ریگستان بھر گیا۔علاقے کے مکین یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئی کیونکہ یہاں پر بارش بہت کم ہوتی ہے اور برف باری کا منظر تو ان کے لیے ناقابل یقین تھا۔ اس برف باری کی ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی جس میں چند اونٹوں کو ریگستانی زمین پر پڑی برف کے اُوپر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ماہ حائل میں کئی بار تیز بارش ہوئی ہے۔ مگر اس قدر برف باری کا منظر بہت نایاب اور انوکھا ہے۔ سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں ہونے والے موسمی تغیرات کااثر سعودی مملکت پر بھی ہو رہا ہے۔ مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی یہ غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات نظر آئی ہیں۔سعودی شہر حائل میں بھی آب و ہوا کی تبدیلی تیزی سے رونما ہو رہی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال سعودی مملکت میں شدید سردی پڑے گی ، جس سے کئی سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی پانچ چھ ڈگری نیچے چلا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اتوار سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ہے جو آہستہ آہستہ بہت سے علاقوں میں نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔ اس بار لوگوں کو سرد موسم کی وجہ سے بہت احتیاط کرنا ہو گا۔ خصوصاً شمالیعلاقوں میں درجہ حرارت بہت کم ہو گا اور یہی علاقے سردی کی لہر سے بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ موسم سرما کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہو گیا ہے۔ رواں ہفتے بھی مملکت میں موسلادھار بارش متوقع ہو گا جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں