سیکا کائی کے جلد کی خوبصورتی کے لیے حیرت انگیز فوائد

کانئات نیوز ! سیکاکائی سے متعلق عام طو پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بالوں کی خوبصورتی کے لیے مفید ہے لیکن درحقیقت سیکاکائی نہ صرف بالوں بلکہ جلد کیخوبصورتی اور دلکشی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھجلی اور خارش میں مفید:سیکا کائی جلدی بیماریوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جراثیم کش باڈی واش بنائیں اس باڈی واش کو بنانے کے لیے سوکھی ہلدی کو پانی میں بھگو دیں

اور پھر اس کا پاوڈر بنا لیں پھر سیکا کائی کو جلا کر اس کا بھی پاوڈر بنالیں اورپھردونوں کو دودھ میں ملا کراس کا مرکب بنا لیں۔ اس باڈی واش کو نہانے سے قبل چہرے پر لگا لیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔چہرے کی چمک اور دلکشی کو بڑھانے کے لیے:آدھا چمچہ سیکا کائی پاوڈر میں ایک چمچہ بادام کا پاوڈر، ملائی اور ہلدی کو ملا کر اس میں 2 چمچے شہد ملا دیں۔ یہ آمیزہ آپ کی جلد سے مردہ خلیوں کے خاتمے میں مدد دے گا اور جلد چمک اٹھے گی۔معمولی زخموں کا علاج:سیکا کائی کو جلا کر اس کا پاوڈر بنالیں پھر اسے ایک چمچہ نیم پاوڈر سے ملا کر ٹھنڈے پانی میں مکس کر کے مرکب بنالیں، یہ مرکب معمولی زخموں لگانے سے جلد آرام آجاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!