ہلکی آنچ پرکھاناپکاناکونسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤکاسبب بن سکتا ہے ۔جانیں

کائنات نیوز! طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے بھولنے کی بیماری الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق تیز آنچ پر زیادہ دیر تک پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل ایڈوانس گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے، جسے سائنسی زبان میں اے جی ای بھی کہا جاتا ہے،

جس سے انسان یاداشت کھو بیٹھتا ہے۔ انسانی جسم میں اے جی ای کی زیادہ مقدار کئی مہلک بیماریوں کو جنم دیتی ہے، جس میں سے ایک الزائمر بھی ہے، اس بیماری میں مبتلا انسان کا دماغ براہِراست اثرانداز ہوتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا انسان ابتدا میں معمولی معمولی باتیں اور حالیہ واقعات بھولتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی یادداشت ہی کھو بیٹھتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں