شدید سردی آنے کو تیار پاکستان کے کن کن علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخو ا ، خطہ پوٹھوہار،کشمیراور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ

گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، خیبر پختونخوا میں جمعرات کے روزچترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کالام، کوہستان اورکرم میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روزسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد اور خشک رہے گا۔جمعرات کے روز کشمیر میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ میںدیر زیریں04 ملی میٹر،بالائی3ملی میٹراور کالام میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 09، ا ستور منفی 04،کالام ،سکردو ، مالم جبہ منفی03،دیر منفی 02اورچترال میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں