بادل ایک بار پھر برس پڑے،کہاں کہاں بارش ہو رہی ہے؟ سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر بادل برس پڑے، ہلکی بارش سے شہراقتدار کا موسم مزید سرد ہو گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا ، راولپنڈی کے مختلف علاقوںمیں بارش شروع ہو گئی ہے جس کےبعد موسم سرد ہو گیا ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ

با لائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیراور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کالام منفی11 ، لہہ منفی 09،سکردو منفی 06،ا ستور ،قلات منفی04گوپس ، مالم جبہ ، دیرمنفی03، بگروٹ اور کو ئٹہ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں