خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ آج نہیں بلکے کتنے دن بعد ادا کی جائےگی؟۔تحریک لبیک کے کارکنوں کیلئے بڑی خبر

کائنات نیوز! تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر بروز ہفتہ ادا کی جائے گی۔اہل خانہ کے مطابق حادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور میں مینار پاکستان پر ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کیلئے صبح 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی جمعرات 19 نومبر کی رات انتقال کرگئے تھے

۔علامہ خادم حسین رضوی کے قریبی ساتھی صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسے واپسی پر ان کی طبعیت خرابی ہوئی تھی، سانس لینے میں دشواری اور بخار بھی تھا، شیخ زید اسپتال میں چیک اپ کروایا گیا مگر طبعیت نہ سنبھل سکی تھی۔ٹی ایل پی کے سربراہ ایک ٹریفک حادثے میں معذور ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔وہ 22 جون 1966ء کو ضلع اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے۔سال 1993ء میں وہ محکمہ اوقاف کے خطیب بھی رہے۔ انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے

 

اپنی رائے کا اظہار کریں