خادم حسین رضوی کا انتقال مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کردیا

کائنات نیوز! معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،

مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔دریں اثناتحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا نماز جنازہ کا اجتماع قرار دے دیا گیا ، سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ یہ معاشرے اور میڈیا کی منافقت کا جنازہ بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز پہلے تک زندہ تھے تو انکی تقریر اور جلسہ ٹی وی پر بھی نہیں دکھایا جا سکتا تھا لیکن اب وہ دنیا سے چلے گئے تو صدر مملکت سے لے کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان تک سب نے تعزیت کر دی۔انہوں نے کہا کہ اب علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کی خبریں بھی ٹی وی چینلز دکھا رہے ہیں یہ دراصل معاشرے اور میڈیا کی منافقت کا جنازہ ہے۔اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا مجھے بتایا گیا ہے کہ اب تک لاکھوں لوگ نماز جنازہ کے لیے جمع ہوچکے ہیں ، میں نہیں جانتا کہ لوگوں کی گنتی کا پیمانہ کیا ہے لیکن یقینا یہ لاہور کی تاریخ میں سب سے بڑا نماز جنازہ کا اجتماع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں