اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے

اجوائن کو اپنی

کانئات نیوز !  اجوائن ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اس کو روزانہ اپنے کھانوں میں استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیئے بہت اہم ہے. کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہمیں ایسے فائدے پہنچاتے ہیں جو ہمیں معلوم بھی نہیں ہیں .جنرل آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق:

” اجوائن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے اس میں MRS جیسے مہلک جراثیم اور وائرل بیماریوں کو ختم کرنے کی بہترین طاقت پائی جاتی ہے۔”کورونا جرنل ایم ایم آر 2019 میں موجود ماہرین کے تبصروں کے مطابق: ” کورونا کی ویکسین ہر کسی کو ملنا اور دریافت ہونا قدرے مشکل کام ہے، مگر قدرتی اجزاء جو اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی بیکٹریل ہیں ان کا استعمال روزمرہ رکھیں جن میں سے ایک اجوائن ہے، اس لئے اس کا استعمال مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے”۔فائدہ :اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کو یہ مسئلہ ہے تو آپ اجوائن کے پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔مچھر کاٹنے کی صورت میںاجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔کان اور دانت کا درداجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اور کیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔زخم کے لیے مرہماس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چوٹ لگ جائے

تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔اس کو استعمال کیسے کریں؟٭ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔ ٭ اس کے علاوہ کھانوں میں گرم مصالحے کے طور پر کھائیں۔ سلاد میں نمک کے ساتھ اس کو بھی ایک چٹکی چھڑک کر کھالیں۔٭ اجوائن کے تیل میں پکا ہوا کھانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں