ٹھنڈی میٹھی سردی کے موسم میں تمام بڑی اور چھوٹی عام و خاص بیماریوں سے بچانے کیلئے بہترین چائے تیار

کائنات نیوز! چائے کوئی سی بھی ہو اسے پی کر آرام و سکون کا احساس ہوتا ہے۔ سردیوں میں چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے کیوںکہ لوگ اس موسم میں نزلہ ، زکام کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ چائے کو مخلتف طریقوں سے بنا کر پیتے ہیں جیسے گُڑھ کی چائے، ادرک کی چائے، جس سے ان کو آرام حاصل ہوتا ہے۔موسم سرما کی آمد سے قبل ہی لوگوں میں نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی چھوٹی مگر تکلیف دہ بیماریاں عام ہو جاتی ہیں،

مشکل بات یہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی شعبہ طب سے تاحال کوئی مناسب دوا بھی دستیاب نہیں آ سکی ہے۔طبی ماہرین سرد موسم سے بچنے کے لئے جہاں دیگر احتیاطی تدابیر کی تلقین کرتے ہیں تو وہیں موسم سرما کے دوران روٹین کے ساتھ گرم مشروبات کے استعمال کا بھی مشورہ دیتے ہیں تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے بننے والے قہوے تحریر ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔1- تخم بالنگا اور شہدنزلہ، زکام اور کھانسی سے بچاؤ کے لیے شہد اور تخم بالنگا کا استعمال بہت مفید ہے، ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ تخم بالنگا بھگو دیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے ابال لیں اور دن میں ایک بار استعما کریں۔2- گرم مسالے کا قہوہسردی بھگانے، گلے کے درد میں آرام ، بلغم کے خاتمے اور جسم کے درد میں آرام کے لیے گرم مسالے کا قہوہ نہایت موزوں ہے۔3- ادرک کی چائےموسم سرما میں سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادرک کی چائے کو تمام گرم مشروبات کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ چائے وٹامن سی، میگنیشیئم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے نہایت معاون ہے۔ادرک کی چائے بنانے کے لے ایک انچ کا ٹکرا 4 کپ چائے کے لیے استعمال کریں، 4 کپ پانی میں ادرک ابالیں اور چولہے سے اتار لیں، اب اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں