کیا آپ بھی اپنا فون رات کو چارجنگ پر لگا کرسو جاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایسا کرنا فوراً چھوڑ دیں ورنہ

کائنات نیوز! آج کل اسمارٹ فون ہر بندے کے پاس ہے، مارکیٹ میں اتنی طرح کے فونز متعارف کروائے جا چکے ہیں کہ اب پیسوں کا کوئی مسئلہ رہا ہی نہیں۔ لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنے فون کا خیال درست طرح سے رکھتے ہیں۔تاہم آج ہم آپ کو ایک اہم مسئلے سے متعلق بتانے والے ہیں جو آج کل بہت ہی عام ہے اور وہ ہے موبائل فون کی بیٹری کے حوالے سے۔ اکثر افراد فون رات بھر چارجنگ پر لگا کر سوجاتے ہیں

اور صبح اٹھنے پر نکالتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عمل سے آپ کو یا آپ کے فون کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟بیٹری رات بھر چارج ہونے سے گرم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس میں کرنٹ آنے لگتا ہے، فون اوور چارج ہونے کے سبب پھٹ سکتا ہے یعنی اس میں آگ لگ سکتی ہے اور آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہذا ہر ممکن کوشش کریں کہ فون رات بھر ہرگز چارج نہ کریں۔آج کل بہت سے جدید فونز میں یہ فیچر بھی موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ کا فون مکمل چارج ہوگیا ہے تو وہ خود با خود چارجنگ کرنا روک دیتا ہے، یہ ایک شاندار فیچر ہے۔ لیکن اگر آپ کے موبائل میں یہ فیچر نہیں ہے تو اپنے فون کو رات بھر چارج کرنا چھوڑ دیں، اس سے بیٹری متاثر ہونے کے بھی واضح امکانات ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!