ملک بھر میں موسم آج اور کل کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نےنئی پیش گوئی کر دی

کائنات نیوز! اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق کل پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔

اس دوران خطہ ٔپوٹھوہار، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جارہی ہے ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 11، کالام منفی 08، اسکردومنفی 07، استورمنفی06، گوپس منفی05،قلات ،گلگت ، بگروٹ اورمالم جبہ میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ، شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نویدسنادی ، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 نومبر کو ملک میں مغربی ہواوں کاسلسلہ داخل ہوگا۔مغربی ہواوں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں