عوام تیاری کر لے ، آئندہ 24گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کائنات نیوز! پیراورمنگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں

مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی09،سکردو منفی 07،گوپس منفی 06، پاراچنار منفی 05، استور، گلگت ،لہہ منفی04 ، ہنزہ ، بگروٹ منفی 03 اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!