عوام تیاری کرلے ، آئندہ 24گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کائنات نیوز! آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ رات کے اوقات میں کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان ، خطہ پو ٹھواراور بالائی خیبر پختونخوا میں میں مطلع

ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،پاراچنار منفی 07 ، گوپس منفی04، استور منفی03 ، سکردو منفی 02، کالام منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!