پاکستان میں آج کہاں کہاں بارش اور برفباری ہو گی، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی

بارش

کائنات نیوز! اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں منگل کے روز مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے جنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام 03 اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لیہ منفی 06، پارا چنار منفی 05، گوپس، کالام منفی 03، استور منفی 01 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‎

اپنی رائے کا اظہار کریں