دسمبر میں موسم کیسا رہے گا اور بارشیں کب کب ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

موسم

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی . محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں معمول سے قدرے زیادہ جب کہ جنوبی علاقوں میں معمول کے مطابق یا قدرے کم بارشیں ہوں گی .محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بارش کا پہلا سلسلہ دوسرے عشرے اور دوسرا سلسلہ تیسرے عشرے

میں آئے گا جب کہ بارش کا پہلا سلسلہ شمالی اور دوسرا زیادہ تر وسطی علاقوں میں آئےگا.محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آخری 10 دن زیادہ نم آلود رہیں گے جن میں درجہ حرارت بتدریج گرنے لگے گا جب کہ بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں آلودگی کم ہوجائےگی اور جنوبی علاقوں میں فصل ربیع کے لیے پہلے پانی کی ضرورت پوری ہو جائے گی.

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!