معرو ف اداکارہ کو چھت پر مختصر لباس میں تصویربنا نا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین برہم

اداکارہ

کائنات نیوز! اداکارہ حاجرہ یامین کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے . مقامی ویب سائٹ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حاجرہ یامین نے انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ چھت پر کھڑی نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سردیاں ا?رہی ہیں یا ا?چکی ہیں، میں کشمکش میں مبتلا ہوں .

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تند وتیز تبصرے سامنے آئے ہیں. انہوں نے حاجرہ یامین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لباس کو بے حیائی قرار دیا ہے. سائرہ انور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں لوگ اپنے آپ کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھتے ہیں لیکن یہاں ان خاتون نےلباس کا اہم حصہ جسم سے ہٹا رکھا ہے، اس کے بعد بھی یہ عوام سے امید کر رہی ہیں لوگ مثبت سوچ رکھیں اور ان کی تعریف کریں. خضریٰ فاروق نے حیرانگی کے ساتھ لکھا کہ اگر یہ حاجرہ کا سردیوں کا لباس ہے تو پھر گرمیوں کا لباس کیسا ہوگا ؟. عبداللہ نے لکھا کہ جو بھی چینل کھولو، جو بھی ڈرامہ دیکھو سوائے منفی مواد کے اور کچھ نہیں ملے گا. اب تو ان اداکاروں سے نفرت سی ہونے لگی ہے. سارہ خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے سردیوں کا لباس کہنے کے بجائے ا?پ لوگ اسے بے حیا لباس کہیں جوکہ زیادہ بہتر ہے.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!