کوروناوائرس نے پاکستان میں قیامت برپا کردی،24گھنٹوں میں71افرادجاں بحق

کوروناوائرس

کانئات نیوز ! کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پاکستان میں قیامت صغریٰ برپا کردی، 24گھنٹوں میںاب تک کی سب سے زیادہ اموات،71افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41426 ٹیسٹ کیے گئے،2729 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.59 فیصد رہی،

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8724 ہوگئی ،مجموعی کیسز 4 لاکھ 35056 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45124 ہوگئی ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2116 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں ،مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 381208 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، پنجاب ایک لاکھ 26 ہزار 526، بلوچستان 17 ہزار696، آزاد کشمیر 7 ہزار 620 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں

11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر سے موصول ہونیوالی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ ایک ہزار 88 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 2 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 62 لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 662 اور 98 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 453 اور 68 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 893 ہے۔فرانس میں 23 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار 567 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 9 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار 506 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 18 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 63 ہزار 387 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے

میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!