گھر میں آلو اگانے کا آسان طریقہ پیالے میں مٹی لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز دبا دیں اور چند ہی دنوں میں کمال دیکھیں

آلو اگانے

کائنات نیوز! آلو ہر گھر میں پکنے والی ایسی سبزی ہے جو مہنگی ہو یا سستی ہر وقت گھر میں موجود ضرور ہوتی ہے کبھی سالن بنانے کے لئے تو کبھی بچوں کے نگٹس اور فرائز بنانے کے لیے۔ خواتین مجبوراً بچوں کی خاطر آلوؤں کو مہنگے دام بھی خریدتی ہیں۔ بہر حال آج آپ کو وومن کارنر ایسا آسان طریقہ بتانے جا رہا ہے جو آلو کو گھر میں اُگانے کا اتنا آسان طریقہ ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔

کسی بھی سبزی یا پھل کو اُگانے کے لئے اس کے بیج کی ضرورت ہوتی ہے اور آلو کے بیج کا سب سے زیادہ استعمال شدہ سائز 28-35 ملی میٹر ہے یعنی آپ جو بھی بیج لیں وہ اس سائز کا ہونا چاہیئے۔ اور سب سے حیران کُن بات تو یہ ہے کہ 10 ہفتوں سے 3 ماہ تک کی مدت میں آپ آلو اُگانے میں کامیاب ہو جائیں گے وہ بھی بغیر کسی بڑی زمین اور باغیچے کے

۔ٹپ

تو چلیئے خآص طریقہ آپ کے لئے موجود ہے:٭ سب سے پہلے کوئی مضبوط بالٹی لے لیں اور اس کو اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں۔٭ پھر اس میں ایک جگ کے برابر کھاد والی مٹی ڈالیں اور آلوؤں کے بیجوں کو ڈال دیں۔٭ اب اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ۔ یعنی پانی مٹی کے اوپر نہ رہے۔٭ پھر اس میں پوٹاشیئم پاؤڈر کا استعمال کریں جو کہ آپ کو کسی بھی کیمیکل والے سٹور سے باآسانی مل جائے گا۔ یہ پاؤڈر پودوں اور پتوں کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جڑوں کی نشونما کو بڑھاتا ہے۔٭ آخر میں تھوڑی سی مٹی اور ڈال دیں۔

احتیاط

٭ اس بالٹی کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی دھوپ مل سکے۔

٭ روزانہ اس کو پانی دیں تا کہ یہ بیج جلدی پھلے پھولے اور نشوونما پائے۔

٭ پانی صرف اتنا ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ،

زیادہ پانی نہ ڈالیں اگر مٹی دو دن تک گیلی ہو تو بھی پانی نہ ڈالیں بلکہ پھر تیسرے دن پانی ڈالیں ۔ زیادہ پانی پودوں میں نمکیات کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں