مریم نواز کو لیڈی ڈیانا سے تشبیہہ دینا مہنگا پڑ گیا ، مائزہ حمید کیساتھ پھر وہ ہوا جوانہوںنے سوچا بھی نہیں ہو گا

مریم نواز

کانئات نیوز !  لیگی رہنما مائزہ حمید نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی تعریف میں اس قدر آگے نکل گئیں کہ ان کی سرخ جوڑے میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا سے تشبیہہ دے ڈالی۔ مائزہ حمید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جیسے لیڈی ڈیانا کوئی ایک رات میں شہزادی نہیں بن گئی تھیں اسی طرح مریم نواز ہیں

جنہوں نے جیل میں وقت گزارا، مگر ہر اچھے برے وقت میں کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس رویے اور انداز کی وجہ سے ہی وہ ہردلعزیز اور محبوب لیڈر مانیجاتی ہیں۔ مائزہ حمید کے ٹوئٹ کے جواب میں صحافی عدیل راجہ نے کہا کہ اچھا تو اب وہ لیڈی ڈیانا ہیں؟ پہلے تو وہ کچھ اور تھیں، انہوں نے مائزہ حمید سے کہا کہ انہوں نے اپنی لیڈر کو شناخت کے بحران کا شکار بنا دیا ہے۔ خالد نے کہا کہ مریم نواز سپریم کورٹ میں جعلی دستاویز جمع کرانے پر سزا یافتہ ہیں اور ابھی تک ضمانت پر ہیں یہی نہیں ان کی زندگی کے کئی معاملات کافی تنازعات کا شکار ہیں اور وہ اپنی پارٹی کی تباہی کی بھی وجہ ہیں، آپ برائے مہربانی اپنے موازنے پر نظر ثانی کریں۔ فاطمہ نے لکھا کہ آج تو ڈیانا کی روح تڑپ گئی ہوگی۔ شکیل نے کہا کہ مہربانی کر کے ہاتھ ہلکا رکھیں اور خدا کا خوف کریں اتنا مکھن نہ لگائیں کیونکہ ایک دن مرنا بھی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ ڈیانا کی بے عزتی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں