جدائی کا غم ، شوہر کی وفات کے صرف کتنے منٹ بعد بیوی بھی چل بسی ؟ محبت کی نئی داستان موت کے بعد رقم ہو گئی

جدائی کا غم

کانئات نیوز !  جدائی کا غم ، شوہر کی وفات کے صرف کتنے منٹ بعد بیوی بھی چل بسی ؟ محبت کی نئی داستان موت کے بعد رقم ہو گئی ۔۔۔ مصر میں 55 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے شوہر کی وفات کے صرف 90 منٹ بعد ہی بیوی بھی خالق حقیقی سے جا ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر میں قناطر الخیریہ کے دیہی علاقے میں پیش آیا

جہاں 8 دسمبر کو مغرب کی اذان کے بعد شوہر کا انتقال ہوا اور جیسے ہی یہ اطلاع وفات پانے والے شخص کی بیوی کو ملی تو وہ اس پر بہت زیادہ افسردہ ہوئیں اور صدمہ برادشت نہ کرسکیں اور تک ابھی تک شوہر کی نمازجنازہ اور تدفین وغیرہ کے معاملات بھی مکمل نہیں ہوئے تھے اور اس کی بیوی صرف 90 منٹ بھی جدائی میں نہ گزار پائی تھی اور خالق حقیقی سے جا ملی جس کے بعد دونوں کا جنازہ ایک ساتھ ہی اٹھایا گیا جس میں پورا علاقہ بھی شریک تھا اور یہ منظر کچھ ایسا ہی تھا جیسا آج سے 55 سال پہلے ان کی شادی کے دن تھا۔ اس حوالے سے مصری جوڑے کے بیٹے احمد شفیق نے بتایا کہ ان کے والدین نے ایک مثالی ازدواجی زندگی گزاری ، 55 سال گزرنے کے باوجود ان کی محبت میں کمی نہیں آئی ، میری 4 بہنیں ہیں لیکن ہم نے کبھی انہیں لڑتے ہوئے نہیں دیکھا ، ہماری والدہ کو سینے کا کینسر ہوگیا تھا جس کا علاج جاری تھا تاہم علاج کے باعث وہ بہت زیادہ کمزور اور لاغر ہوگئی تھیں اور یہ چیز ہمارے والد کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث تھی اس کی وجہ سے وہ خود بھی بیمار ہوگیے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!