بے شک اللہ تعالیٰ جسے چاہتاہے عزت دیتاہے اورجسے چاہتاہے ذلیل کرتاہے صحافی کے سوال پوچھنے پرمسلم لیگ ن کے بزرگ سیاستدان شدیدناراض ،تھپڑ دے ما

بزرگ سیاستدان

کانئات نیوز !  سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی لاہور میں مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے دوران ایک صحافی کے سوال کرنے پر ناراض ہوگئے۔وائرل ویڈیو کے مطابق ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ 2014 میں وہ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوئے تھے اور آج عمران خان کی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہورہے ہیں

جاوید ہاشمی کو ان کا سوال نا گوار گزرا تو انہوں نے صحافی کو پیچھے دھکیل دیا، صحافی دوبارہ گھوم کے اپنا مائیک لے کر ان کے پاس پہنچا اور پھر سےسوال کرنے لگا جس پر جاوید ہاشمی غصے میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو تھپڑ دے مارا جس سے صحافی کے ہاتھ سے مائیک نیچے گر گیا، جس پر جاوید ہاشمی کے اردگر د موجود لوگوں نےصحافی کو ان سے دور کردیا۔شہباز گل نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہ ہیں جمہوریت کے وہ چیمپئن جو سوال پوچھنے پر تھپڑ مار دیتے ہیں۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2013 میں ن لیگ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم بعد میں 2014 کے دھرنوں میں عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے تحریک انصاف سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اب انہوں نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت تو اختیار نہیں کی مگر ان کی تمام تر وفاداریاں ن لیگ کے ساتھ ہی ہیں، اور و ہ اکثر ن لیگی جلسوں اور ریلیوں میں بھی نظر آتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!