مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کےلئے ہسپتال سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کائنات نیوز! معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ اس اطلاع کے بعد کچھ ہی دیر میںمولانا طارق جمیل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ، دنیا بھر سے ٹوئٹر صارفین نے انکے پیغام پر رد عمل دیا اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ بڑی تعداد میں اب بھی صارفین مولانا طارق جمیل کے نام کا ہیش ٹیگ لگا کر انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے ہی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت کچھ دن سے ناساز تھی اور ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ انہیں کورونا وائرس اپنی گرفت میں لے چکا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!