15سالہ ساتھ کے بعد جدائی۔۔۔بالی ووڈ کی سپر سٹاراداکارہ جوہی چولہ غم سے نڈھال ۔۔ مداح تسلیاں دینےلگے

کانئات نیوز !  بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی۔اس حوالے سے جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’میں آج صبح ممبئی ائیرپورٹ پر تھی جہاں چیکنگ کے دوران میری ڈائمنڈ بالی کہیں گِرگئی۔

‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’اگر کوئی بھی میری وہ ڈائمنڈ بالی ڈھونڈنے میں مدد کرسکتا ہے تو براہِ کرم میری مدد کیجیے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اگر کسی کو بھی میری بالی مل جاتی ہے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور اس کے بدلے میں آپ کو انعام بھی دیا جائے گا۔‘چوہی چاولہ نے اپنی ڈائمنڈ بالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بالی ایسی تھی اور میں نے گزشتہ 15 سال سے یہ پہنی ہوئی تھی، براہِ کرم اسے تلاش کرنے میں میری مدد کریں، شکریہ۔‘واضح رہے کہ 53 سالہ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے 1984 میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد 1986 میں فلم ’سلطنت‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!