کورونا پاکستان میں جان لیوا ہو گیا ! پاکستانی معروف اداکارہ صنم جنگ بارے افسوسناک خبر آگئی

کانئات نیوز!  کورونا پاکستان میںجان لیوا ہو گیا ! پاکستانی معروف اداکارہ صنم جنگ بارے افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔

انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے مگر جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے۔ ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!