پاکستانی تیارہو جائیں،مغربی ہواؤں کی ایک اورانٹری محکمہ موسمیات کی خون جما دینے والی پیشگوئی

کائنات نیوز! مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت شمالی افغانستان سے تیزی سے گزر رہا ہے۔ اس وقت ملک کے جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔موسم کی خبر دینےوالی ویب سائٹ۔۔۔ویدر بسٹرز نے مطابق گزشتہ رات پنجاب کے 90 فیصد علاقوں، مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان، لکّی مروت، کوہاٹ اور ہزارہ کے علاقوں،

کشمیر کے جنوبی حصّوں اور شمالی سندھ بشمول سکّھر میں دھند کی پیشنگوئی کی گئی تھی، جس کی وجہ سےحدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر رہ جائیگی۔ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔منگل کی صبح تک راتیں انتہائی سرد اور درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں بھی اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔مغربی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ ساتھ ہوائیں ہونگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!