یا اللہ سب کی حفاظت فرمانا !پاکستانی باہر نکلنے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں

یا اللہ سب کی حفاظت فرمانا

کائنات نیوز! صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لئے،نظام زندگی مفلوج ہو گیا ، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سے عبد الحکیم تک بند ہے،دیگر قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک جام ہو گئی،شدید سردی کے دوران گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا

۔جبکہ شدید سردی کے باعث راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں بھی دھند ہے جبکہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کا راج ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ 30 سے 150میٹر تک ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!