اسلامی سکالر نے خواتین کی جانب سے درزی کو اپنا ناپ بتانا بے غیرتی قرار دے دیا

اسلامی سکالر نے خواتین کی جانب

کائنات نیوز! معروف سکالر شیخ محمد اقبال سلفی گزشتہ 30سال سے تقاریر کرتے آ رہے ہیں تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ایک تقریر میں خواتین کی طرف سے درزی کو اپنا ناپ دینے کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق شیخ محمد اقبال نے اپنی اس تقریر میں خواتین کی طرف سے اپنا ناپ مرد درزیوں کو دینا بے

شرمی اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے خواتین کو اس سے باز رہنے کی تاکید کی۔ شیخ اقبال کا کہنا تھا کہ ”آج خواتین فون کرکے مرد درزیوں کو بتاتی ہیں کہ ان کی چھاتی، کمر، پیٹ اور کولہوں کا سائز کیا ہے۔ اس سے بڑی بے غیرتی کیا ہو گی؟ “ شیخ اقبال کے اس بیان پر مبنی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لوگ ان کے اس بیان پر بحث کر رہے ہیں۔ تحسین جعفری نامی ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ ”اس سے بڑی بے غیرتی کیا ہو گی کہ یہاں ایسے بھی مرد ہیں جو خواتین کے جسم کے ناپ سے ان کے جسموں کے خدوخال اپنے ذہنوں میں بناتے اور ناپ کے نمبروں سے تسکین پاتے ہیں۔“

عطیہ بختیار نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ”خاتون کے لیے کسی مرد درزی کو اپنا ناپ لکھوانا بے غیرتی ہے لیکن مرد درزیوں کا ناپ لکھنا ٹھیک ہے۔ مردوں کے لیے شرم و حیاءکا کوئی معیار کیوں مقرر نہیں کیا جاتا؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!