بس یہ ہوناباقی رہ گیاتھا،ایسی لڑکی جس کا شوہر بھی ہے اور بیوی بھی

کائنات نیوز! مغربی معاشرے میں ہم جنس پرستی کی لت قانونی قرار پا چکی ہے اور ہم جنس پرست جوڑے شادیاں بھی کر رہے ہیں۔اب جرمنی میں ایک عورت اس سے بھی آگے کی حد عبور کر گئی ہے اور شرمناک طور پر ایک مرد کے ساتھ شادی کے علاوہ ایک لڑکی کے ساتھ بھی منگنی کر چکی ہے اور اب اس سے بھی شادی کرنے کی خواہاں ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 27سالہ لڑکی کا نام سسکیا مشالسکی ہے

جو جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی رہائشی ہے۔ اس نے 2017ءمیں 31سالہ مارسین کے ساتھ شادی کی تھیاور دونوں ہنسی خوشی رہ رہے تھے کہ گزشتہ سال سسکیا کی ملاقات 27سالہ لیو نامی ایک لڑکی کے ساتھ ہو گئی اور دونوں کے درمیان ہم جنس پرستی کا تعلق قائم ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق سسکیا نے لیو کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں اپنے شوہر مارسین کو بتایا اور اس سے لیو کو اپنے رشتے میں شامل کرنے کو کہا جس پر مارسین رضامند ہو گیا۔ تب سے مارسین،سسکیا اور لیو ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اب ایک طرف سسکیا مارسین کی بیوی ہے اور دوسری طرف لیو کے ساتھ بھی اس کی منگنی ہو چکی ہے۔ اگرچہ سسکیا قانونی طور پر لیو سے دوسری شادی نہیں کرسکتی تاہم سسکیا اور لیو کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح 2021ءمیں شادی کریں گی، خواہ ان کی شادی رجسٹرڈ نہ ہو۔ سسکیا کا کہنا تھا کہ ”مارسین اور لیو دونوں میرے شریک حیات ہیں۔ میرا ان دونوں کے ساتھ جسمانی تعلق ہے لیکن ان دونوں کا آپس میں ایسا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!