پولی تھین بیگز استعمال کرنے پر پابندی عائد، کتنے تک کا جرمانہ ہو گا؟

کائنات نیوز! جگہ جگہ گندگی اور پولی تھین بیگز کا ڈھیر اب نہیں، پولی تھین بیگز کا استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا، عدالت کا حکم۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پولی تھین بیگز استعمال کرنے پر 5 سے 20 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں مزید کہا

کہ پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کو پہلے 3 دن کی وارننگ کے نوٹس جاری کئے جائیں گے جس کے بعد بھی اگر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو پولی تھین بیگز کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک کے کئی شہروں میں پولی تھین بیگز کا استعمال ہو رہا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پولی تھین بیگز استعمال کرنے پر 5 سے 20 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!