محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، لاہور سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں کب سے شدید بارشیں شروع ہونے والی ہیں

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔جس سے لاہور میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف پڑنےسے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ رواں ماہ اور آنے والے دنوں میں پڑنے والی سردی سے سردی کے تمام

سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ان دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 1 تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہموسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے kزیادہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!