ملک میں دسمبر سے فروری تک کتنی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نےحیرت انگیز پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی،

شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائیگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثرہوگی، اورآج باغوں اور پلوں کا شہر لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ، محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر ڈالی ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آئندہ چند دنوں کے لیے مزید سرد اور خشک رہے گا، سورج ڈھلتے ہہی دھند پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، آج صبح کے وقت لاہور کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ی کی لہر جاری رہے گی۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15، استور منفی 12 ، کالام ،اسکردو منفی 11، گوپس منفی09،ہنزہ، بگروٹ منفی 08، گلگت منفی 07، مالم جبہ ،دیر، قلات منفی06، کوئٹہ، زیارت،ژوب،راولاکوٹ،مری اور پاراچنار میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!