بلڈ پریشر خاموش قاتل مرض جو تیزی سے پھیل رہا ہےیہ کن خطرناک بیماریاں کی علامت ہے،اس سے نجات کیسے پائیں

بلڈ پریشر خاموش قاتل

کائنات نیوز! بلڈ پریشر کا مرض جو ہر دو میں سے ایک فرد کو لاحق ہے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ بونی فیس ہاسپٹل کی تحقیق کے دوران مختلف عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں 50 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے شکار تھے اور انہیں اس کا علم ہی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اگر ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ادویات یا طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر آسانی سے ممکن ہے۔

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کیعلامات نہیں ہوتی۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہر دو میں سے ایک شخص ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جبکہ ہر پچاس میں سے ایک کو سنگین ترین امراض کا خطرہ اس کی وجہ سے لاحق ہوچکا ہے۔تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے شکار اکثر افراد طبی علاج نہیں کراتے کیونکہ انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوتا اور جنھیں علم ہوتا ہے وہ اسے اہمیت نہیں دیتے۔محققین نے بتایا کہ اس مرض کی تشخیص کے لیے ضروری ہے کہ تیس سال کی عمر کے بعد ہر چند ماہ بعد اس کا ٹیسٹ کرانا عادت بنائی جانی چاہئے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں