گھی آپ کی جلد کی خوبصورتی کو کیسے بڑھا سکتا ہے اور جھریوں کو کس طرح ختم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے

گھی آپ کی جلد

کائنات نیوز! دیسی گھی جو گھروں میں اکثر پراٹھے بنانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے اس کو آپ اور ہم سب کھاتے تو بہت مزے سے ہیں لیکن کبھی سوچا ہے کہ کیا اس میں بھی کوئی غذائیت یا کوِئی افادیت ہوسکتی ہے؟دیسی گھی فیٹی ایسڈز کی وجہ سے سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اس میں اومیگا 3،6 اور9 بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن اے، ڈی، ای اور کے بھی موجود ہوتا ہے۔

فوائد • گھی آنکھوں کی خوبصورتی کے لیئے بھی بہت اہم ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بینائی اچھی رہے تو اس کو استعمال کرتی جائیں۔جن خواتین کی آئی بروز اور پلکیں گھنی نہیں ہیں وہ گھی کو اپنی پلکوں اور بھوئوں پر لگائیں اور کچھ ہی وقت میں فائدہ پائیں۔• اگر چہرے اور جسم پر جھریا ں پڑ گئی ہیں تو گھی کو دہی کے ساتھ ملا کرچہرے پر روزانہ لگائیں اس سے ہ صرف آپ کی جھریاں کنٹرول میں آئیں گی بلکہ سکن ٹائٹ بھی ہوجائے گی۔• روکھی ہوئی خراب جلد کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو آپ گھی کو چہرے پر روزانہ رات کے وقت لگا کر سوجائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔• سن برن کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی پڑ گئی ہے تو ٹماٹر کے رس میں گھی ملا کر استعمال کریں۔•

بال آپ کے خراب ہوگئے ہیں مہنگی دوائیں کسی کام نہیں آرہی ہیں تو ہفتے میں دو مرتبہ گھی کو بالوں میں لگائیں اور بالوں کی مضبوطی بڑھائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں