سدا جوانی کا راز کیا ہے؟۔۔لاکھوں دلوں کی ملکہ سپر اسٹار ماہرہ خان کتنے برس کی ہو گئی ۔؟

کائنات نیوز! چھوٹی اور بڑی اسکرین کا بڑا نام سپراسٹارماہرہ خان 36برس کی ہوگئیں۔مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔2019 میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو پاکستان کا پُرکشش چہرہ قرار دیا گیا۔پاکستان کی سب سے پرکشش خاتون ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان رواں برس فوربز ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔خیال رہے کہ اس وقتاداکارہ ماہرہ خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!