ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کائنات نیوز! وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں صبح اور رات کو دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ہے، جڑواں شہروں میں آج

کم سے کم درجہ حرارت 9 جب کہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہوئی۔ استور میں سب سے زیادہ بارش 05 ملی میٹر اور 3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!