پاکستانی شدید سردی کیلئے تیار ہو جائیں، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان، محکمہ موسمیات

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے اتوار سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔اتوار سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواوں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ ہفتے کو پاکستان میں داخل ہوگا۔ پیر سے بدھ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

3 دنوں میں کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ جنوری میں ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار تک گلگت بلتستان،کشمیر ،خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔ ​​​​محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت، کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا جب کہ توبہ اچکزئی، کوژک ٹاپ میں پارہ منفی 5 تک جا پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں کےلوگوں کو سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!