علاج کے باوجود کمر کا درد ٹھیک نہ ہونے پر شہری نے جراح کیخلاف عدالت میں درخواست دے دی

کائنات نیوز! علاج کے باوجود کمر کا درد ٹھیک نہ ہونے پر شہری نے جراح کیخلاف عدالت میں درخواست دے دی، جس میں 30لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی استدعا کی گئی۔کراچی کے ملیر کورٹ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک شہری کمر میں درد کی شکایت پر جراح کیخلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔درخواست گزار شہری کا کہنا تھا

کہ جراح نے مجھ سے کمر کا درد ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ علاج کے بعد درد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا، عدالت نوٹس لے۔شہرینے درخواست میں مزید بتایا کہ میری کمر کی تکلیف بڑھنے پر جراح کی جانب سے کوئی معقول جواز بھی نہیں بتایا گیا، ڈیمیجزکی مد میں30لاکھ روپے ادا کئے جائیں۔کنزیومر کورٹ میں درخواست کی سماعت پر عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم فریقین عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، عدالت کی جانب سے فریقین کو ایشو فریم فراہم کردیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!