اس نوجوان لڑکی نے چند دنوں میں 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں حیرت انگیز اور انتہائی سستا طریقہ

نوجوان لڑکی

کائنات نیوز! موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک نوجوان لڑکی نے یوٹیوب کے ذریعے صرف 5ماہ میں اپنا وزن 30 کلوگرام تک کم کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق اس 21 سالہ لڑکی کا نام عالیہ گراہم ٹیرا ہے جو بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار تھیں اور ان کا وزن 110 کلوگرام سے تجاوز کر گیا تھا۔

عالیہ کو ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ اب اگر انہوں نے اپنے موٹاپے پر قابو نہیں پایا تو انہیں سنگین طبی عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی اس تنبیہ کے بعدعالیہ نے اپنے وزن میں کمی لانے کا سخت فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنی خوراک میں تبدیلی کی اور فاسٹ فوڈز کی بجائے صحت مندانہ خوراک کھانے لگیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ورزش بھی شروع کر دی۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے یوٹیوب پر ورزش کی ویڈیوز کلپس دیکھنی شروع کر دیں اور اب 5 ماہ بعد ان کا وزن 80 کلوگرام رہ گیا ہے۔عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب پر ریچل اور شوئی ٹنگ کی ویڈیوز دیکھتی ہیں۔ ان کی ویڈیوز کی بدولت ہی عالیہ نے اتنے کم عرصے میں موٹاپے پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس مشن پر اب بھی کاربند ہیں اور اپنے وزن میں مزید کمی لائیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں