سردی کی شدت میں اضافہ10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا،جانیں

کائنات نیوز! شہر قائد میں سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا، یوں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا ، آج کا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح رات کے اوقات میں شدیددھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ اس دوران شمال مشر قی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار کو خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ منگل کے روز اسلام ٓاباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!