سرد موسم میں موزے پہن کرسونے والے افراد کو طبی ماہرین نے خبردار کردیا

کائنات نیوز! سرد اور ٹھنڈی ہواؤں سے بچنے کے لیے گرم ملبوسات استعمال کرنے کے ساتھ موزے پہننا عام بات ہے، لیکن اکثر لوگ اس موسم میں سوتے وقت بھی موزے نہیں اتارتے جو طبّی ماہرین کے مطابق ہماری صحّت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہرین اسے صحّت مند رجحان یا طرزِ عمل نہیں سمجھتے، ان کے مطابق موزے پہن کر سونے سے دورانِ نیند مجموعی صحّت پر منفی اثر پڑتا ہے،

یہ نیند میں خلل ڈالتا ہے جب کہ بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اوراگر تنگ موزے پہنے گئے ہوں تو اس سے ہماری جلد پر انفیکشن ہوسکتی ہے۔طبّی ماہرین کے مطابق کئی گھنٹے تک سونے کے دوران اگر کسی شخص نے موزے پہن رکھے ہوں تو اس کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور یہ براہِ راست دل پر اثرانداز ہوتا ہے،اس لیے احتیاط ضروری ہے، پیروں‌ کی صحّت اور ان کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے،ان کی جلد پر بھی مسام موجود ہوتے ہیں جنھیں تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر سردیوں‌ میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے موزے پہن کر سونےکو معمول بنا لیا جائے تو یہ ان مساموں کے لیے نقصان دہ ہے، پیروں کی جلد کے یہ مسام بند ہو سکتے ہیں اور ان کی صحّت متاثر ہوتی ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!