پاکستان کےکن کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کائنات نیوز! وفاقی دارالحکومت میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئیکردی جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پرصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں تاحال سردی کی شدت برقرار ہے، شہر اور مضافات میں چلنے والی سرد ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):کشمیر: اننت ناگ 19 ، جموں (سٹی 12، ائیرپورٹ 11)، ہجیرہ 09،سری نگر(سٹی 06 ، ائیرپورٹ 03) ،گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی 05، چکوٹھی 04 ،مظفرآباد( سٹی ، ائیر پورٹ 03)، برنالہ 03 ،راولاکوٹ01، پنجاب: نارووال 09 ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 08، شہر02 )،گوجرانوالہ 06، حافظ آباد،مری05، منڈی بہاؤالدین 01، خیبرپختونخوا: بالا کوٹ 03، کاکول 01، گلگت بلتستان : استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی13،لہہ، گوپس، استور منفی 12، زیارت منفی 10 ، ہنزہ، قلات منفی 09، کوئٹہ ، کالام ،بگروٹ منفی 08 ، گلگت منفی 07 ، ژوب ،دالبندین منفی 06،پاراچنارمنفی 05اوردیرمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!