شادی ہونے کے بعد میاں بیوی میں سب سے پہلے کیا تبدیلی آتی ہے

کائنات نیوز! شادی ایسا لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائےشادی وہ بندھن ہے جس کے بارے یہ کہاوت مشہور ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔مگر یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس سے انسان کو بے حد خوشی ملتی ہے اور اس پُر مسرت تعلق کی وجہ سے جلد ہی آپ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں

اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسکو یونیورسٹی کی طبی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا وزن بڑھنے کے امکاناتشادی کیوں کی جاتی ہے؟ اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو ضرور پڑھیںبہت زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے وزن میں اوسطاً دو سے ڈھائی کلو گرام اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھ جاتی ہے وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو اضافی وزن کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعد لوگوں کہ کھانے کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ نئے شادی شدہ جوڑے جسمانی طور پر زیادہ سر گرم نہیں رہتے اور ورزش سے بھی دور ہونے لگتےہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے وزن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ موٹاپے کا شکار ہونا خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ ضرورت سے زیادہ موٹاپا شریکِ حیات اور آپ کی ازدواجی زندگی بھی متاثر کر سکتا۔تاہم اس سے قبل گزشتہ سال امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی نے بھی اپنی تحقیق میں کچھ اس ہی طرح کے انکشاف کئے تھے، اس تحقیق میں کہا گیا تھا کہ اپنی شادی سے خوش جوڑوں میں وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہےمحققین کا خیال تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعد لوگوں کے اندر اپنی شخصیت یا وزن کے حوالے سے دلچسپی یا تشویشکم ہو جاتی ہے یا ان کی نظر میں اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہتی۔ایک اور امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں بیوی کا رشتہ جتنا مضبوط ہوتا ہے،

ان کی ازدواجی زندگی جتنی پُر سکون اور خوشگوار گزرتی ہے، وزن بھی اسی طرح تیزی سے بڑھتا ہے۔تاہم اس کے مقابلے میں جو جوڑے ایک دوسرے سے زیادہ خوش نہیں ہوتے، ان کا وزن زیادہ نہیں بڑھتا۔اگر آپ کی بھی شادی حال ہی میں ہوئی ہے تو اپنی شریکِ حیات کو اور خود کو موٹاپے سے بچانے کے لئے صبح سویرے ورزش کریں اور رات کے کھانے کے بعد خوشگوار ماحول میں تھوڑی بہت چہل قدمی ضرور کریں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!