پاکستانی تیاری کر لیں ، آئندہ 5دن ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےتازہ پیش گوئی کر دی

کائنات نیوز! ٹھنڈی ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ایک مغربی لہر ابھی موجود ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوتی رہی ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائی رہی ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ وسطی ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس طرح اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بروز سوموار 11جنوری کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بروز منگل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!