گڑ کھانے کے 13بہترین فوائد ، جنہیں جان کر آپ اسے سونے کے بھائو بھی خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے

گڑ کھانے کے 13بہترین فوائد

کائنات نیوز! گُڑ کھانے کے 13 بہترین فائدے جو آپ کو چینی کی جگہ گُڑ کھانے پر مجبور کر دیں گے ۔ گنے کے رس سے سفید کرسٹل شکل کی چینی کی دریافت آج سے پندرہ سو سال پہلے یعنی پانچویں صدی عیسوی میں انڈیا میں ہُوئی، اُس وقت وہاں مہاراجہ چندر گُپت کی حکومت تھی اور اس چینی کی دریافت سے پہلے کھانوں کو میٹھا بنانے کے لیے عام طور پر شہد اور گُڑ کا استعمال کیا جاتا تھا

۔سانحہ مچھ ۔۔۔حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا گیاگُڑ کی دریافت کی تاریخ کوئی 3 ہزار سال پُرانی ہے اور یہ بھی انڈیا (موجودہ بھارت اور پاکستان) میں ہی دریافت ہُوا اور اسے طب ایوردیک کے طبیب جہاں بہت سی بیماریوں کے خلاف بطور دوا استعمال کرتے تھے وہاں اسے کڑوی دوائیوں کو میٹھا بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا ۔ گُڑ کا مقابلہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ چینی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ گُڑ ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، اس آرٹیکل میں گُڑ کھانے کے چند ایسے فائدے شامل کیے جارہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ اپنے میٹھے کھانوں میں چینی کی بجائے گُڑ کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے کیونکہ

چینی کھانے سے صرف کیلوریز حاصل ہوتی ہیں اور یہ کیلوریز جہاں جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں وہاں ذیابطیس جیسی بیماری لاحق کرنے کا سبب بھی بنتی ہیں جبکہ گُڑ اپنے اندر کئی ایسے منرلز رکھتا ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔ گُڑ ہمیں کیسے فائدہ دیتا ہے آئیے جانتے ہیں ۔گُڑ نظام انہظام کو توانا کرتا ہے . گُڑ قبض کی بیماری میں انتہائی مُفید ہے کیونکہ یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہمارے معدے میں کھانا ہضم کرنے والے ائنزائمز کو بیدار کرتا ہے اور ہمیں بدہضمی سے بچاتا ہے اسی لیے طب یونان اور طب ایوردیک کے ماننے والے بد ہضمی اور قبض کی صُورت میں کھانے کے بعد آپ کو تھوڑا سا گُڑ کھانے کا مشورہ دیں گے۔ یہ جگر کی صفائی کرتا ہے . گُڑ ہمارے جگر میں سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے

اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس اور منرلز خاص طور پر زنک اور سیلینیم ہمارے اعضا کو مُتاثر کرنے والے فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمیں کینسر جیسے امراض سے بچانے کے علاوہ ہمارے جسم میں انفیکشنز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتے ہیں۔ نظام تنفس کو بہتر بناتا ہے اور بلغم ختم کرتا ہے .گُڑ سانس کی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے خاص طور پر آلودگی والی فضامیں سانس لینے سے جب آلودگی نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے تو ایسی صورت میں تھوڑا سا گُڑ کھا لینے سے سانس کی نالیوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور اگر سانس کی نالی میں ریشہ بلغم وغیرہ موجود ہو تو گُڑ اُس کی بھی صفائی کر دیتا ہے۔ خواتین کی ماہواری کی درد کو ختم کرتا ہے . خواتین اگر تھوڑا سا گُڑ روزانہ کھائیں تو یہ جہاں اُن کے مُوڈ کو بہتر بناتا ہے وہاں ماہواری سے پہلے ہونے والی تکلیف کو ختم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے

یہ ماہواری کے دوران پڑنے والے کریمپس کو ختم کرتا ہے اور اُنہیں پیٹ کی درد سے نجات دلانے کا باعث بنتا ہے۔ نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہے . گُڑ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے اسی لیے عام طور پر لوگ اسے سردیوں میں اپنی خوراک کا حصہ لازمی بناتے ہیں، یہ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں میں راحت کا باعث بنتا ہے اور ان بیماریوں کی صُورت میں آپ اسے گرم پانی میں یا چائے میں بطور شوگر ڈالکر پی لیں تو تکلیف سے فوری راحت ملتی ہے۔ خُون کی صفائی کرتا ہے . گُڑ کے بہت سے فائدوں میں ایک زبردست فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خُون کی صفائی کرنے میں انتہائی مُفید غذا ہے، گُڑ کی مناسب مقدار خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتی ہے اور صاف خون کا مطلب ہے صحت مند جسم ۔ خُون کی کمی کو پُورا کرتا ہے . گُڑ زنک اور فولیٹ جیسے کیمیا سے بھر پُور غذا ہے اور یہ دونوں کیمیا خُون کی پیداوار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں خُون کی کمی کو پُورا کرتے ہیں۔

آنتوں کے لیے انتہائی مُفید ہے . گُڑ آنتوں کو طاقت بخشتا ہے کیونکہ اس کے اندر مگنیشیم کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ہر 10 گرام گُڑ میں آپکو 16 ملی گرام میگنیشیم ملتی ہے جو کے جسم کی روزانہ کی مطلوبہ مگنیشیم کی مقدار کا 4 فیصد ہوتی ہے۔ معدے کی گرمی دُور کرتا ہے . گُڑ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتا ہے خاص طور پر ایسی غذا جسے معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے معدے میں گرمی کا باعث بنتی ہے ایسی صُورت میں اگر ٹھوڑا سا گُڑ کھا لیا جائے تو یہ معدے کی حدت کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے، گرمیوں میں گُڑ کا شربت پینے سے گُرمی کی شدت محسوس ہونا کم ہو جاتی ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے . گُڑ میں شامل پوٹاشیم اور سوڈیم ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا بلڈ پریشر نارمل کرتے ہیں۔ جوڑوں کے درد میں مُفید ہے . اگر آپ جوڑوں کے درد میں مُبتلا ہیں تو گُڑ آپ کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے آپ اسے جوڑوں کی درد کی صُورت میں ادرک کے ساتھ استعمال کریں یا گرم دُودھ میں پینا شروع کریں یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنائے گا اور جوڑوں کی درد میں راحت کا باعث بنے گا۔ گُڑ بہترین انرجی بُوسٹر ہے .

فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے اور ورزش سے پہلے گُڑ کا شربت آپ کے جسم کو فوری توانائی دیتا ہے اور آپ کے ورک آوٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، گُڑ میں شامل کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ آپ کی تھکاؤٹ کو دُور کرتے ہیں اور آپ کو کام کرنے کے لیے دوبارہ توانائی فراہم کرتے ہیں۔ وزن کم کرنے میں مددگار ہے . گُڑ میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار شامل ہوتی ہے اور پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو جہاں دل کی بیماریوں میں انتہائی مُفید ہے وہاں یہ آپ کا میٹابولیزم بڑھاتا ہے اور فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں