دفن کرنے کے چار دن بعد مردہ شخص زندہ ہوکر گھر پہنچ گیادیکھ کر بیوی اور اہل علاقہ سکتے میں آگئے

بیوی

کائنات نیوز! ایک ایسا شخص گھر پہنچا جسے اس کی بیوی نے مردہ سمجھ کر چار دن قبل قبر میں اتار دیا تھا تو اس پر صرف بیوی ہی نہیں باقی لوگ بھی ششدر رہ گئے تھے۔65سالہ شخص ایک دن گھر سے نکلا تو واپس نہ آیا۔جس پر اس کی بیوی پریشان ہو گئی اور اس کی تلاش میں گھومنے لگی۔کچھ دن بعد اسے پتا چلا کہ اس کا شوہر مقامی اسپتال میں داخل ہے لہٰذا

وہ اپنے شوہر سے ملنے اسپتال جا پہنچی جہاں اس کے شوہر کے شناختی کاغذات اسے مل گئے اور اسپتال عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ شخص کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیاہے۔ لہٰذا ڈیڈ باڈی اس کے حوالے کرنے سے پہلے اسے باڈی کی شناخت کرائی گئی اور اس نے اپنے شوہر کی میت کو شناخت کر کے روانہ کروایا۔لہٰذا خاتون نے ایک کفن دفن والی کمپنی کو بلایااور بڑے ٹھاٹھ کے ساتھ ساری رات جاگ کر اپنے شوہر کو دفن کیا۔اسپتال سے 30کلومیٹر دور اُن کے آبائی گاﺅں کے قبرستان میں میت لائی گئی اورساری رسومات بھی اد اکی گئیں۔خاتون ابھی اپنے شوہر کی موت کے غم میں تھی کہ چوتھے روز اس کا شوہر زندہ سلامت گھر واپس آ گیا۔شوہر نے بتایا کہ وہ واک کرنے گیا تھا مگر گر کر زخمی ہو گیااور قریبی میونسپلٹی اسپتال میں داخل تھا۔ لہٰذا اب خاتون نے اسپتال کے عملے کو الزام دیا ہے کہ انہوں نے کسی اور کی باڈی مجھے سونپ دی تھی۔

تاہم خاتون نے یہ بھی ڈیمانڈ کی ہے کہ اس نے ایک غیر شخص کی باڈی کو دفنانے کے لیے جتنے پیسے خرچ کیے ہیں وہ اسے واپس کیے جائیں کیونکہ انہوںنے جان بوجھ کے کسی اور مردہ شخص کی باڈی اس کے حوالے کی تھی جس سے اس کا کوئی واسطہ بھی نہیں تھا۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود ہی غلط باڈی کی شناخت کی تھی ہم نے تو انہیں مردہ باڈی دکھانے کے بعد ہی میت روانہ کی تھی اس میں اگر کسی کی غلطی ہے تو وہ خود خاتون ہیں جنہوں نے غلط میت کی شناخت کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں