ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کائنات نیوز! جمعرات کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔جمعرات کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور خطۂ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر کہر پڑنے/ دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:سکردو منفی16 ، لہہ، استور منفی14 ، گوپس منفی12 ،قلات منفی 11،ہنزہ منفی09 ، بگروٹ منفی 08

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!