ملک میں آئندہ 3روز کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کائنات نیوز! اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق بروزمنگل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے، جبکہ بدھ کے دن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوراسلام آباد میں شدید دھند چھائی رہی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!