ملک میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب میں شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیراورمنگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور

شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد، جھنگ ،سرگودھا ، پنڈی بھٹیاں سمیت تقریباً پنجاب کے تمام میدانی علاقوں میں پیر کو شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ،کچھ گھنٹوں کے لئے لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند کردی گئی تاہم دس بجے کے بعد اسے دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔دھند کے باعث پنجاب میں نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا جبکہ بڑے شہروں میں گیس بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب کے دیہی علاقوں میں لکڑیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:اسکردو منفی14،گوپس ،استور منفی 12،پاراچنار منفی 08،گلگت، ہنزہ ، بگروٹ منفی07 ، زیارت منفی06،کالام اور کوئٹہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!